طیارہ حادثہ میں اکیلی رہ جانے والی بچی کے لیے ملک ریاض کا اعلان

اسلام آباد (ذرائع)ملک ریاض حسین نے طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے خاندان کی اکیلی رہ جانے والی14سالہ بچی حسینہ گل کی کفالت کرنے کااعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے چترال طیارہ حادثہ میں اکیل رہ جانے والی بچی حسینہ گل کی کفالت کااعلان کردیاہے۔ترجمان نے کہاہے کہ حسینہ گل کوملنے والی رقم کےلئے ایک اکاؤنٹ کھلوایاجائے گاجوکہ حسینہ گل ہی استعما ل کرسکے گی۔ ترجمان نے کہاکہ ملک ریاض حسین حسینہ گل کوبحریہ ٹاؤن میں ایک دس مرلے کاگھر، اس کے ذاتی اورتعلیمی اخراجات خودبرداشت کرینگے۔ ترجمان نے کہاکہ ملک ریاض حسین نے یہ اعلان مختلف ٹی وی چینلوں پرحسینہ گل کے بارے میں چلنے والی خبروں کے بعدکیاہے جس میں لالچی رشتہ دارحسینہ گل سے اس کوملنے والی امداد کی مد میں بھاری رقم کے لئے پریشان کررہے ہیں :

Print Friendly, PDF & Email