شہاب حمید یوسفزئی ڈی سی چترال تعینات

چترال(نمائندہ زیل) صوبائی حکومت کی جانب سے شہاب حمید کو ڈپٹی کمشنر چترال تعینات کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر پرویشنل منیجمنٹ سروس افیسر ہیں ۔اس سے پہلے ڈی آر یو(ERRA) مانسہرہ،سیکٹریری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ہزارہ ڈویژن ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو اور تا حال آپ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر تعینات تھے۔ یاد رہے تقریباً دو ہفتے قبل ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ کا افسوسناک جہاز حادثے میں شہادت کے بعد سے ایڈیشنل ڈی سی عبدالغفار خان قائم مقام ڈپٹی کمشنر کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email