بونی میں ورلڈ ایڈز ڈےاور سنوغر میں ہائی بلڈ پریشر کے حوالے سے سیمینار

چترال(نمائندہ زیل) گزشتہ دنوں بونی میں آغا خاں ہیلتھ سروس چترال کے زیر اہتمام ہفتے کو گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں  (HIV)ایڈز ڈے      اور اتوار کو سنوغر میں ہائی بلڈ پریشر کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوئی ۔ مذکورہ دنوں پروگرامات سے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فیاض رومی،  سنٹرل ایشیا ہیلتھ سسٹم اسٹرینتھ ننگ پراجیک کے ایس او سجاد زرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یک دسمبر کو ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن  منایا جاتا

ہے۔اس دن کے منانے کا مقصد ایڈز جیسی مہلک مرض سے بچاؤ کے لیے تدابیر کے بارے میں شعور و آگاہی پیدا کرنا اور لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہے۔ڈاکٹر فیاض نے کہا کہ آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان چترال کے پسماندہ علاقوں  میں ایڈز جیسی مہلک مرض کی علامات اور اس سے بچاؤ کی تدابیر کے متعلق سیمینار اور میڈیا کے ذریعے گھر گھر آگاہی دینے کی کوششوں میں سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈ ز کا عالمی دن دنیا بھر میں پہلی مرتبہ 1987 میں منایا گیا اور ایک عالمیا دارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اب تک لاکھوں افراد ایڈز کی بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیں۔جبکہ لاکھوں افراد (HIV/Human immunodeficiency virus)  سے متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر جیسے  خاموش قاتل  سمجھے جانے والے  ہائی بلڈ پریشر کی سب سے بڑی وجہ خوراک میں لاپرواہی ہے۔اگر آپ فشار خون کے شکار ہیں تو نمکین چیزوں سے دور رہیں ،تاکہ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھا جاسکے۔ڈاکٹر فیاض نے کہا کہ عموماً mmHG120/180کو نارمل تصور کیا جاتا ہے۔جبکہ mmHG/135/85کو تشویش کا باعث تصور کیا جاتا ہے ۔کیونکہ اس سے زیادہ کا ریڈنگ ہونا ہائی بلڈ پریشر کہلاتا ہے۔اس موقع پر الواعظ صمصام علی  اورمولانا دینار علی شاہ نےقرآن و سنت کے  طریقے سے مختلف بیماریوں کا علاج  بتایا۔ چئیرمین ہیلتھ علی محمد، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بونی صاحب الرحمن، چیرمین ہیلتھ کمیٹی سنوغر اقبال  حسین شاہ، شیر وزیر لال  اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  آغاخان ہیلتھ سروس اور اس کے زیر تعاون کام کرنے والے پراجیکٹ CAHSS  نے چترال کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں مین صحت کے حوالے سے سیمینار و دیگر پروگرامات اور مختلف کتابچوں کے ذریعے آگاہی دے رہے ہیں ۔جہاں حکومت کی رسائی ممکن نہیں ہے وہاں آغا خان ہیلتھ سروس صحت کے  حوالے سے سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ انہی کوششوں پر ہم اس ادارے کو خراج تحسین  پیش کرتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email