حلب وبرما میں مظالم پر انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔

فیصل آباد( نامہ نگار)حلب وبرما میں مظالم پر انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔عالمی برادری و انسانی حقوق کے ادارے جانب داری ترک کریں۔شام میں ہرقسم کی بیرونی مداخلت ترک کر کے امن قائم کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (ف) پنجاب کے رہنماء مولانا احمد مدنی نے کیاانہوں نے کہا کہ مسلم حکومتوں کا اتحاد ناگزیرہوچکا ہے۔ پاکستان،ترکی اورسعودی عرب کو مسلم امہ کے اتحاد لیے کرداراداکرنے کی ضرورت ہے-برما و حلب کے مظلوم مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے ہرمسلمان کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔انتہائی دکھ کی بات ہے کہ 57اسلامی ممالک کی موجودگی میں بربریت کی نئی مثالیں قائم کی جارہی ہیں۔ مسلم ممالک غیرت اور دینی حمیت کامظاہرہ کرتے ہوئے برما و شام میں مظالم روکنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں ۔ جب تک اسلامی دنیا مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل نہیں کریں گی اس وقت تک برماوحلب جیسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email