سول ایوی ایشن کے حکام نے حادثے کی اطلاع دینے پر منیجر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

پی آئی اے کا بدقسمت طیارہ گرتے وقت ایک شہری نے بے نظیر انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر موجود سول ایوی ایشن حکام کو اطلاع دی تو حکام نے کہا کہ آپ ایئر پورٹ منیجر سے رابطہ کریں۔
طیارے نے سہ پہر تین بجکر پچپن منٹ پر آڑان بھری اور اسے چار بجکر چالیس منٹ پر لینڈ کرنا تھا۔لیکن سوا چار بجے گر کر تباہ ہوگیا۔پائلٹ نے چار بج کر نو منٹ پرمے ڈے کال کی جس سے لگتا ہے کہ انجن اچانک فیل ہوگیا تھا اور سوا چار بجے ریڈار سے طیارہ غائب ہوگیا۔
ایک عینی شاہد نے چار بج کر پنتیس منٹ پر طیارے کے کریش ہونے کی اطلاع دی تو اسے ائیر پورٹ منیجر اور دوسرے حکام سے رابطہ کرنےکی ہدایت کر دی گئیں۔

Print Friendly, PDF & Email