بدقسمت طیارہ اس سے پہلے دو دفعہ حادثے کا شکار ہوا تھا.ذرائع

(ذرائع زیل نیوز) حادثے کا شکار طیارہ دس برس پرانا تھا۔ جس کا ایک انجن خراب تھا، اور یہ پہلے بھی دو مرتبہ حادثات کا شکار ہوا تھا، اس طیارے کو پہلا حادثہ 2009میں پیش آیا تھا، جب لاہور ائیر پورٹ کے رن وے سے طیارہ نیچے اتر گیا تھا، جس کے باعث کئی مسافر زخمی ہوگئے تھے۔ جبکہ دوسرا حادثہ 2014ء میں پیش آیا تھا جب سکردو سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے دوران طیارے کے انجن سے اچانک دھماکے کی آواز آئی تھی، جس کے بعد پائلٹ کو طیارے کو واپس سکردو میں لینڈ کروانا پڑا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email