پائلٹ نے بدقسمت طیارے کو بچانے کی پھر پور کوشش کی۔عینی شاہد

( نمائندہ زیل نیوز ) حویلیاں کے قریب پیش آنے والا طیارہ حادثے کے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے طیارے کو بچانے کی بہت کوشش کی ، بستی کو بچاتے ہوئے پائلٹ نے جہاز کا رخ پہاڑ کی طرف کر دیا۔ بستی پر طیارہ گرتا تو بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔ طیارہ حادثے کے عینی شاہد نے کہا کہ ہم نے طیارہ گرتے ہوئے دیکھا ۔ طیارہ چٹان سے ٹکر اکر نیچے گرا، اب تک جائے حادثہ پر آگ لگی ہوئی ہے ۔ راستہ دشوار ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹ نے طیارے کو بچانے کی بہت کوشش کی ، بستی کو بچاتے ہوئے پائلٹ نے جہاز کا رخ پہاڑ کی طرف کر دیا ، بستی پر طیارہ گرتا تو بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email