ضلع چترال کے دیگر حصوں کو کالاش وادیوں بمبوریت، بریر اور رمبور سے ملانے والی ایون پل کی تعمیر کے لئے 84ملین روپے کی منظوری پی ڈی ڈبلیو پی سے ہونے پر چترالی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جوکہ عرصہ دراز سے ایو ن میں خستہ حال پل کی تعمیر نو کا مطالبہ کررہے تھے جہاں سے ہر سال سینکڑوں سیاح ان وادیوں میں داخل ہوتے ہیں۔ چترال کے عوامی حلقوں نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری اور چیف انجینئر سمیت ایگزیکٹیو انجینئر چترال مقبول اعظم کی انتھک محنت اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس عظیم منصوبے کی تکینکی کاغذات ڈیزائن سمیت تیار کرکے فورم میں پیش کئے جس میں چترال شہر اور دروش ٹاؤن کے اندرونی سڑکوں کی مرمت اور بحالی کے لئے بھی 74میلین روپے منظور کرائے جوکہ ٹوٹ پھوٹ کے باعث شکستہ حالی سے دوچار تھے۔ انہوں نے کہاکہ چترال شہر اور کالاش وادیوں کی سڑکوں اور پلو ں کی بہتری سے علاقے میں ٹورزم کی ترقی میں مدد ملے گی جس کے ساتھ ہزاروں افراد کی روزگار کا مسئلہ بھی وابستہ ہے۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023