شندور(زیل نمائندہ) جشن شندور کے انعقاد کے حوالے سے کمیٹی کا خصوصی اجلاس شندور پولوگرونڈ میں منعقد ہوا،اجلاس میں سکیورٹی انچارج بریگیڈئیرنعیم، کمانڈنٹ چترال سکاوٹ کرنل معین الدین، کرنل شریف جی بی سکاوٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقعے پر چترال کی نمائیندگی ڈی سی لوئیر چترال خورشید عالم محسود اور ڈی سی اپرچترال شاہ سعود نے کی، جبکہ جی بی کی طرف ڈی سی غذردلدار احمد ملک اور اے سی گوپس نے نمائیندگی کی،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ڈاکٹر فیص الملک جیلانی،ایکسی این سی این ڈیبلیو چترال انجنیر مقبول اعظم سیکٹری ٹوریزم جی بی کے علاوہ دوسرے سرکاری اہلکار اپنے اپنے محکموں کی طرف سے موجود تھے۔ شرکا نے متفقہ طور پر7 سے 9 جولائی کو منعقد ہونے والے جشن شندور کو جوش اور جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا، منتظمین نے عہد کیا کہ علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کی خاطر تمام مہمانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاے گی۔اس سال خاص طور پر ماحولیات کے حوالے سے خصوصی واک کے علاوہ گلگت اور چترال کے ہزاروں رضاکار صفائی مہم کا بھی اہتمام کرینگے، جبکہ انتظامیہ کی طرف سے جنگلی حیات اورقدرتی ماحول کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آتش بازی نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023