آج بھی اکثر ممالک سے پاکستان میں تیل کی قیمت کم ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ آج بھی اکثر ممالک سے پاکستان میں تیل کی قیمت کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرآج بھی اکثر ممالک سے پاکستان میں تیل کی قیمت کم ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن اس کی وجہ عالمی منڈی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔

 حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پہ ٹیکس کی شرح کو بتدریج کم کر رہی ہے۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اضافہ عالمی منڈی کے مقابلے میں کم کیا گیا ہے جبکہ آج بھی اکثر ممالک سے پاکستان میں تیل کی قیمت کم ہے۔

  یاد رہے  وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی  بھی منظوری دے دی، قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 15 روز کیلئے ہوگا ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 127 روپے 30 ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے ایک پیسہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 122 روپے 4 پیسے ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 99 روپے 31 پیسے ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 99 روپے 51 پیسے ہوگی۔

The post آج بھی اکثر ممالک سے پاکستان میں تیل کی قیمت کم ہے، حماد اظہر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email