چھیپا فاؤنڈیشن شہر  کراچی میں ممکنہ شدید بارشوں اور طوفان سے نمٹنے کیلئے تیار

چھیپا فاؤنڈیشن شہر کراچی میں ممکنہ شدید بارشوں اور طوفان سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق  خلیج بنگال میں ہوا کے کم دبا ؤکے نتیجے میں متوقع طوفان ”شاہین ”کے پیش نظر چھیپا فاؤنڈیشن کے ہنگامی اقدامات،محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں ممکنہ شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کی پیشگوئی کے بعد چھیپا فاؤنڈیشن نے خصوصی ریسکیو ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مسلسل الرٹ جاری کرنے کے بعد چھیپا فاؤنڈیشن کی ریسکیو ٹیمیں حفاظتی سازوسامان کے ہمراہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہیں۔

 ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن  کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں چھیپا ہیلپ لائن 1020 پر فوری رابطہ کریں۔

 سسٹم شدت اختیار کرکے سائیکلونک اسٹارم بن سکتا ہے، ہوا کے تیز جھکڑوں اور ممکنہ موسلادھار بارش کی وجہ سے کچے مکانوں، بل بورڈز اور درخت گرنے سمیت ساحلی آبادیوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

 محمد رمضان چھیپا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ  ناقص عمارتوں ، درختوں ، بجلی کی تنصیبات،بل بورڈز اور درختوں کے قریب نہ جائیں، گھروں تک محدود رہیں ،ساحل سمندر کا رُخ نہ کریں ۔

The post چھیپا فاؤنڈیشن شہر  کراچی میں ممکنہ شدید بارشوں اور طوفان سے نمٹنے کیلئے تیار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email