ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب کا بارش کے دوران رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

ایڈمنسٹریٹر کراچی و مشیر قانون بیرسٹر مرتضٰی وہاب نےبارش کے دوران رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ضلع جنوبی کے علاقوں، دو تلوار، تین تلوار ، کلفٹن ، میٹروپول اور دیگر علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے شاہراہ فیصل، نرسری نالہ کا بھی دورہ کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بلدیاتی عملے کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی کہ  بارش کے بعد نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ  متلعقہ دستیاب مشینری کو بروئے کار لایا جائے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے شاہراہ فیصل پر نرسری، بلوچ پل کا بھی دورہ  کیا جہاں نرسری نالے کی صفائی کا جائزہ لیا گیا۔ شاہراہ فیصل پر ٹیپو سلطان کٹ پر ہونے والے کام کا بھی جائزہ لیا اورنکاسی آب کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت  دی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب کے ہمراہ ایم سی میٹرو پولیٹن افضل زیدی ، سندھ سالڈ ویسٹ کے ایم ڈی زبیر چنہ دیگر افسران بھی  تھے۔

The post ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب کا بارش کے دوران رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email