معروف بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی ٹیلی ویژن اداکارہ سوجانیا نے خودکشی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوجانیا نے بنگلورو میں موجود اپنے گھر میں خودکشی کی ہے، ادکارہ کی پھندا لگی لاش ان کے اپارٹمنٹ میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوجانیا کے گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا، جسے توڑ کر دروازہ کھولا گیا۔

پولیس کے مطابق اس واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اس ضمن میں اداکارہ کے گھر والوں اور دوستوں سے پوچھ گچھ کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

سوجانیا کے گھر سے پولیس کو ان کے ہاتھ کی لکھی ایک تحریر ملی ہے۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ وہ اپنی موت کا کسی کو ذمہ دار قرار نہیں دے رہیں اور خود ہی اس خود کشی کی ذمہ دار ہیں۔

اپنے نوٹ میں سوجانیا نے اپنے والدین سے بھی معافی مانگی ہے جبکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں کسی بھی طرح کے ذہنی مسائل کا سامنا نہیں ہے۔

اداکارہ نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی مدد  کی تاہم اس مدد سے متعلق واضح نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سوجانیا کناڈا جنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری میں چند فلموں اور ٹیلی ویژن سیریلز میں بھی کام کرچکی ہیں۔

The post معروف بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email