سندھ بھر میں تمام اسکول و کالجز کل بند رہیں گے، وزیر تعلیم سندھ

وزیرتعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں تمام اسکول و کالجز کل بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق   وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا کہنا  تھا کہ موسم کی صورتحال اور تیز بارش کے پیش نظر کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ  فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز پر ہوگا  جبکہ سندھ کے متاثرہ اضلاع میں جامعات کل بند رہیں گی۔

وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹیز اسماعیل راہو نے  بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طوفان کے پیش نظر متاثرہ اضلاع میں جامعات بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

The post سندھ بھر میں تمام اسکول و کالجز کل بند رہیں گے، وزیر تعلیم سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email