چیئرمین پی سی بی سے عاقب جاوید کی اہم ملاقات

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ سے لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ اور عاقب جاوید کی ملاقات پی سی بی ہیڈ کوارٹرمیں ہوئی، جس میں ملک میں کرکٹ کی بہتری کے پلانز پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق عاقب جاوید نے پی سی بی چیئرمین کو گراس روٹ لیول پر کام کرنے کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا ،انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ اور ٹیلنٹ ہنٹ کو مضبوط بنانے کو اہم قرار دیا اور دوہزار کی دہائی کے آغاز میں اکیڈمیز پر کام کرنے کی یاد دہانی کروائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  دوران گفتگو چیئرمین پی سی بی نے عاقب جاوید سے کرکٹ کی بہتری کے لیے پلانز مانگ لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ اور عاقب جاوید میں اگلے ایک سے دو روز میں دوبارہ ملاقات ہوگی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید نے بورڈ کی جانب سے کسی پیشکش کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ آنے والے دنوں میں دیگر کرکٹرز سے بھی مشاورت کریں گے۔

The post چیئرمین پی سی بی سے عاقب جاوید کی اہم ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email