پاکستان پر اپنی شکست کا ملبہ ڈالنے کے بجائے امریکہ اپنی غلطی کا اعتراف کرے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان پر اپنی شکست کا ملبہ ڈالنے کے بجائے امریکہ اپنی غلطی کا اعتراف کرے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امریکی سینٹرز کی جانب سے پاکستان مخالف بل کھسیانی بل کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر اپنی شکست کا ملبہ ڈالنے کے بجائے امریکہ اپنی غلطی کا اعتراف کرے۔
انہوں نے کہا کہ 20 سالہ جنگ مسلط کرنے پر امریکہ افغان عوام سے معافی مانگے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ تباہی کے ازالے کیلئے امریکہ افغانستان کی تعمیر نو میں حصہ لے۔

The post پاکستان پر اپنی شکست کا ملبہ ڈالنے کے بجائے امریکہ اپنی غلطی کا اعتراف کرے، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email