پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منقعد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور چیف الیکشن کمشنر کے روئیے پر بات چیت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ نے مہنگائی اور حلقوں میں گیس کی فراہمی کا معاملہ پارلیمانی پارٹی میں اٹھایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف حلقوں میں نئے گیس کنکشن کے معاملے پر 21 ارکان متعلقہ وزیر سے ناراض ہوئے ہیں۔ ہمارے حلقوں میں گیس کنکشن نہیں لگ رہے، ارکان کا اجلاس میں گلہ شکوہ۔
حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں گیس کی مجموعی طور پر قلت ہے، کئی ملکوں کے ساتھ نئے معاہدے کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت گیس کی پیداوار آدھی کے قریب رہ گئی ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ گیس تین ڈالر سے تیس ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ گیس درآمد کریں اور مہنگائی پر کنٹرول کے لیے ہم اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے کی راہ میں اب کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے ارکان کو اپنے حلقوں میں جانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنے حلقوں میں جا کر عوام سے رابطے تیز کریں۔
ذرائع نے کہا کہ کراچی کے بعض ایم این ایز نے اپنے حلقوں کے مسائل پر بھی بات کی۔

The post پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email