اہلیہ سے متعلق سوال پر شاہد کپور کا مداح کو دلچسپ جواب

بھارتی اداکار شاہد کپور نے ایک سوال پر مداح کو لاجواب کردیا۔

اداکار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران ایک مداح کی جانب سے دلچسپ سوال پوچھا گیا۔

مداح نے اپنے پسندیدہ اسٹار سے سوال کیا کہ بچوں کو سنبھالنا زیادہ مشکل ہے یا پھر بیوی کو؟

اس پر شاہد نے مداح کو لاجواب کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ کی ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ شاہد کپور کی میرا راجپوت سے 2015 میں شادی ہوئی تھی، اس جوڑے کے دو بچے زین اور میشا ہیں۔

The post اہلیہ سے متعلق سوال پر شاہد کپور کا مداح کو دلچسپ جواب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email