پاک فوج کے (ر) افسر لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمود خان مینگل وفات پاگئے

پاک فوج کے معمر ترین ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمود خان مینگل وفات پاگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل (ر) سلطان محمود مینگل کا 103 سال کی عمر میں کوئٹہ میں انتقال ہوا۔

 اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے  لیفٹیننٹ کرنل (ر) سلطان محمود مینگل کو خراج عقیدت پیش کی اور کہا  کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ کرنل مینگل ایک زبردست سپاہی، مہم جو تھے۔ کرنل مینگل نے پاکستان کے ہر پہاڑی سلسلے میں مہم جوئی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کرنل مینگل نے 1941 میں پانچ بلوچ رجمنٹ میں کمیشن کے ذریعے برٹش آرمی جوائن کی جبکہ 1948 میں انہوں نے  فرنٹیئر فورس جوائن کی اور کوئٹہ میں انفینٹری اسکول کے چیف انسٹرکٹر رہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شاہ ایران سمیت مختلف عالمی شخصیات کے سامنے دوبدو لڑائی کا مظاہرہ پیش کرنے کے لیے منتخب ہوئے اور دوران کیریئر خیبر رائفلز، ستلج رینجرز نادرن اسکائوٹس گلگت کے کمانڈنٹ بھی رہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ کوئین الزبتھ ٹو سمیت متعدد سربراہان مملکت کی فوجی تقریبات کے منتظم مقرر کیے گئے، پاک فوج سے بطور لیفٹیننٹ کرنل 1967 میں ریٹائر ہوئے۔

The post پاک فوج کے (ر) افسر لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمود خان مینگل وفات پاگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email