ماحولیات، صحت اور معیشت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے، مرتضی وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ماحولیات, صحت اور معیشت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی یوم برائے ماحولیاتی صحت پر ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ ماحولیات، صحت اور معیشت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے، ماحولیاتی ترجیحات میں صحت عامہ اور پائیدار اقتصادی نمو سرفہرست ہوتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوامی شراکت کے ذریعے ماحولیاتی صحت کے پائیدار منصوبے نچلی سطح پر لگائے جائیں گے، کراچی میں شہری جنگلات کا پھیلتا ہوا سلسلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ نجی اداروں و غیر سرکاری تنظیموں کے ماحولیاتی صحت کی بہتری کے منصوبوں میں ہرممکن مدد کی جائے گی، ہر سال 26 ستمبر کو عالمی ادارہ برائے ماحولیاتی صحت کے زیرِ اہتمام ساری دنیا میں ماحولیاتی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

The post ماحولیات، صحت اور معیشت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے، مرتضی وہاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email