صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری کی 978 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری کی 978 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری کے عرس کی تقریبات کا آغاز رسم چادر پوشی سے کیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ عرس کی افتتاحی تقریب میں وزیر اوقاف پنجاب پیر سید سعید الحسن شاہ، ڈی جی اوقاف اور سیکرٹری اوقاف سمیت دیگر نے شرکت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عرس میں ملکی سلامتی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاہور میں تین روزہ داتا علی ہجویری کے عرس کا اختتام 28 ستمبر کو ہو گا۔

The post صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری کی 978 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email