پاکستانی کم عمر کوہ پیما شہروزکاشف نے ایک اور چوٹی سرکرلی

پاکستانی کم عمر  کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کر لی ہے۔

19 سالہ شہروز کاشف کے والد سلمان کاشف کے مطابق شہروز نے نیپال میں 8163 میٹر بلند چوٹی مناسلو پرصبح ساڑھے پانچ بجے پرچم لہرایا۔

 اس طرح براڈ پیک، ماؤنٹ ایورسٹ اورکے ٹوکے بعد کاشف نے دنیا میں 8000 میٹربلند چوتھی چوٹی سرکرلی ہے۔

شہروزکاشف کی اس ایک اور کامیابی پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے بہادر اورمثالی کوہ پیما شہروز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کم عمری میں ایسی بہادری ودلیری کی مثال نہیں ملتی۔

 کوہ پیمائی کے شعبے میں شہروزکاشف نوجوانوں کے رول ماڈل ہیں۔

The post پاکستانی کم عمر کوہ پیما شہروزکاشف نے ایک اور چوٹی سرکرلی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email