سکھر میں ڈرٹی سیاست شروع ہو گئی ہے، حلیم عادل شیخ

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سکھر میں ڈرٹی سیاست شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما دیدار جتوئی پر مقدمے کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ جیل میں جانے کی سزا پی ٹی آئی رہنما پر مقدمے کی صورت میں دے رہے ہیں، سکھر میں ڈرٹی سیاست شروع ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیدار جتوئی ہمارے صوبائی رہنما ہیں جن پر مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر قتل کے مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں، چیف جسٹس نے ٹھیک کہا شیم آن سندھ گورنمنٹ۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کیا موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر خورشید شاہ پر کٹ سکتی ہے؟ جن سیاستدانوں نے کچے میں ڈاکو پالے ہوئے ہوں ان پر مقدمہ درج ہو سکتا ہے؟

حلیم عادل کا کہنا تھا کہ ٹیچرز امتحانات میں 99 فیصد امیدوار فیل ہوئے ہیں۔ سندھ حکومت تعلیم کی دشمن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سکھر کا ڈان خورشید شاہ اور سابق میئر ارسلان شیخ نے سکھر کو تباہ کر دیا ہے، سندھ میں امن و امان مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔

The post سکھر میں ڈرٹی سیاست شروع ہو گئی ہے، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email