کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، سراج الحق  

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے غریب آدمی کا جینا مشکل بنا دیا ہے جبکہ پاکستان میں غریب آدمی کے لئے سانس لینا بھی مشکل ہو گیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کشمیر کا سفیر بننے کا اعلان کیا لیکن وہ سفیر نہ بن سکے۔ ہم نے پاکستان کو مل کر ایک خوشحال پاکستان بنا نا ہے اور کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں سے رشوت اور سفارش کا خاتمہ ہو، پاکستان  کو بنے 74 سال ہوگئے کسی  سیاست دان نے ملک سے وفاداری نہیں کی اور آج بھی ہمارا وزیر اعظم نوجوانوں کو کارخانوں کا نہیں لنگر خانوں کا راستہ  دکھاتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمارا وزیر اعظم کہتا ہے صبر کرو سکون قبر میں ملتا ہے لیکن ہمارے کرپٹ حکمرانوں کو قبر میں بھی سکون نہیں ملے گا، ہمارا دور آئے گا تو ہم کرپٹ سیاست دانوں سے ایک ایک پائی کا حساب کریں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں جس کرپٹ مافیا کا راج ہے اب اس کو جیل میں جانا ہو گا، اللہ کے اعتماد کے ساتھ بات کرتا ہوں اب ملک میں لٹ مار کی سیاست نہیں چلے گی۔

ہم پاکستان سے ہر طرح کے ظلم کے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، پاکستان میں وہ دن جلد آئیں گے جب نیکی کرنا آسان اور سودی نظام کا خاتمہ ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ

سراج الحق نے کہا کہ میں اپنے نوجوانوں کو شاہین بنانا چاہتا ہوں، میں  چاہتا کہ میرا نوجوان قطار میں کھڑا ہوکر روٹی لینے کا انتظار نہ کرے۔ 31 اکتوبر کو اسلام آباد  میں مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف جماعت اسلامی احتجاج کرنے جارہی ہے، تمام نوجوان اس احتجاج میں شرکت کرنے کے لئے اسلام آباد پہنچے ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق  نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں ہم ایسا پاکستان بنائے جہاں سے وی آئی پی نظام نہ ہوں۔ تمام نوجوانوں سے میری اگلی ملاقات اسلام آباد میں ہوگی، اگر گاڑی نہ ملی تو موٹر سائیکل نہیں تو سائیکل یا پھر پیدل اسلام آباد آجانا ۔

The post کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، سراج الحق   appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email