پاکستان میں مزید 2276 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج مزید 2276 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1232026 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 2276 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 782 ، بلوچستان میں 16 ، خیبرپختونخوا میں 288 ، اسلام آباد میں 147، گلگت بلتستان میں 9 ، آزاد کشمیر میں 32 جبکہ پنجاب میں 1002 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 453140 ، بلوچستان میں 31826 ، خیبرپختونخوا میں 172498 ، اسلام آباد میں 104619 ، گلگت بلتستان میں 10285 ، پنجاب میں 425703 اور آزاد کشمیر میں 33955 مریض موجود ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 46 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27456 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے 6 ، پنجاب میں کورونا وائرس سے 20 ، اسلام آباد میں کورونا وائرس سے 2، گلگت بلتستان میں کورونا سے 1جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 17 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 27456 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ 7316، بلوچستان میں 345، خیبرپختونخوا میں 5480 ، آزاد کشمیر میں 734 ،اسلام آباد میں 907 ، گلگت بلتستان میں 184 ، پنجاب میں 12490 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

The post پاکستان میں مزید 2276 افراد میں کورونا کی تشخیص appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email