ایف آئی اے بلوچستان کی حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی

ایف آئی اے بلوچستان نے حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ کی اطلاع پر ڈاکٹر بانو روڈ پر عمارت میں قائم حوالہ ہنڈی کے ٹھکانے پر کارروائی کر کے غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور کالے دھن کی بیرون ملک منتقلی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے خطیر رقم اور حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں استعمال ہونے والے کھاتوں کی تفصیلات سے متعلق دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ ملزمان کی شناخت ملزمان حیات اللہ، عبدالرحیم، امان اللہ اور سید نور الدین کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 57 لاکھ 85 ہزار روپے نقدی، مختلف بینکوں اور کھاتوں کے 100 چیک بکس، 246 چیک، مختلف بینکوں کی  554 رسیدیں، تین ڈائریاں، 10 سٹیمپ، 2 موبائل اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

The post ایف آئی اے بلوچستان کی حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email