ایس ایم ایز کو فروغ دینے کے لیے جامع پالیسی مرتب کی جا رہی ہے، خسرو بختیار

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ایس ایم ایز کو فروغ دینے کے لیے جامع پالیسی مرتب کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کے زیرِ صدارت ایس ایم ای پر نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں مجوزہ نیشنل ایس ایم ای پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں ایس ایم ایز کی ترقی سے متعلق مالیاتی، فنانسگ اور ریگولیٹری فریم پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سمیڈا رجسٹریشن پورٹل اور اس سے منسلک مراعات پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔

خسرو بختیار کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ ایس ایم ایز کو فروغ دینے کے لیے جامع پالیسی مرتب کی جا رہی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ خواتین سے منسلک ایس ایم ایز کو خصوصی مراعات دی جائے گی اور کاروبار کے فروغ کے لیے ایس ایم ایز کو آسان شرح سود پر قرض کی فراہمی کی جائے گی۔

خسرو بختیار نے کہا کہ ٹیکس فائلرز ایس ایم ایز کو کریڈٹ فنانسگ کی توسیع کی جائے گی۔

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ حکومت ایسی ایس ایم ایز کی فاننسگ بڑھائے گی جن کے پاس ضمانت کی سہولت موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس ایم ای پالیسی کے تحت مائیکرو فنانسگ کو بھی بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز کے لیے عالمی ڈونرز کی مدد سے مشترکہ سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ٹی اور گارمنٹ کے شعبوں میں خصوصی قرضہ سکیم ترتیب دی جائے گی۔

خسرو بختیار نے کہا کہ ایس ایم ایز کو اسپیشل اکنامک زون میں رینٹل لیز ماڈل پر زمین دی جائے گی۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایم ایز کی سہولت کے لیے سمیڈا کی کامن فیسیلیٹی سنٹر اور گودام بنائے جائیں گے۔

The post ایس ایم ایز کو فروغ دینے کے لیے جامع پالیسی مرتب کی جا رہی ہے، خسرو بختیار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email