وزیر خارجہ کی امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور انٹونی بلنکن کے درمیان پاک امریکہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم. منصب کو افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں امریکہ کی جانب سے پاکستان کی افغانستان مین قیام امن کی کوشیشوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی وزیرخارجہ سے  بھی ملاقات ہوئی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب کو افغانستان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، عوامی رابطوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان مزید افغان مہاجرین  کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ افغانستان میں ممکنہ انسانی بحران  رکوانے کیلئے متحرک ہیں۔

The post وزیر خارجہ کی امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email