وزیر اعلیٰ سندھ کا کورونا سے متعلق بیان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17774 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 782 نئے کیسز اور 6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7316 ہوچکی ہے، آج مزید 339 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 415466 ہوچکی ہے، اب تک 5926454  نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک 453110 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، اس وقت 30328 مریض زیرِ علاج ہیں، 29725 گھروں میں، 38 آئسولیشن سینٹرز میں اور 565 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، 508 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 37 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کے 782 نئے کیسز میں سے 233  کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی 93، ضلع جنوبی 50،  کورنگی 39، ضلع وسطی 25، ملیر 19 اور ضلع غربی میں سے 7  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد 126،ٹھٹھہ 42،  جامشورو اور نوشہروفیروز 34۔ 34، عمرکوٹ 28، سکھر 26،تھرپارکر 25، سانگھڑ 24،شکارپور 23،  بدین اور شہید بے نظیر آباد 21۔  21،مٹیاری 20، گھوٹکی 19،ٹنڈو الہ یار 18، جیکب آباد 17،   دادو 13، خیرپور 11،میرپورخاص10، ٹنڈو محمد خان 5 اور   لاڑکانہ میں سے 4  نئے کیسز  سامنے آئے ہیں۔

The post وزیر اعلیٰ سندھ کا کورونا سے متعلق بیان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email