وزیراعظم عمران خان کل اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم عمران خان کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا خطاب ریکارڈ کیا جاچکا ہے، وزیراعظم کا خطاب تقریباً آدھے گھنٹے کا ہوگا۔

وزیراعظم  عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان اور مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے اور  افغانستان سے متعلق پاکستانی پالیسی واضح کریں گے۔

وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔

وزیراعظم کورونا کے خلاف پاکستانی اقدامات سے بھی  جنرل اسمبلی میں آگاہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ افغانستان کی نئی حکومت کی جانب مبذول کرائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان خطاب میں کورونا کے بعد کی صورتحال، معاشی چیلنجز اور عالمی سطح کے مسائل پر بات کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان حکومتی مصروفیات اور کورونا کی صورتحال کے پیش نظر امریکہ نہیں جاسکے۔

The post وزیراعظم عمران خان کل اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email