ایک غریب کی بیٹی کا جہیز پانی میں ڈوب گیا، انتظامیہ کہاں ہے؟، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی رابستان خان

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی رابستان خان نے کہا ہے کہ ایک غریب کی بیٹی کا جہیز پانی میں ڈوب گیا ہے، اب انتظامیہ کہاں ہے؟

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی رابستان خان بارش کے پیش نظر یوسف گوٹھ کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے پاس پہنچے اور کہا کہ سندھ کے جیالے ایڈمنسٹریٹر کے جھوٹے دعوے کی حقیقت سامنے آچکی ہے۔

رابستان خان نے کہا کہ ایک غریب کی بیٹی کا جہیز پانی میں ڈوب گیا، نئی نویلی دلہن کا گھر بھی پانی میں ڈوب گیا، آخر انتظامیہ کہاں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ صرف پوش علاقوں کے چکر کاٹ کر ایڈمنسٹریٹر یہ تاثر دے رہے ہیں کہ سب نظام اچھا ہے۔ مرتضی وہاب صاحب یوسف گوٹھ بھی آئو، گھروں سے پانی نکلوائو، یہ بھی پاکستانی ہے۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ آج کی بارشوں نے سندھ حکومت کی کارکردگی کوایک مرتبہ پھر عیاں کر دیا ہے کہ یہ نااہل ہیں۔

رابستان خان نے کہا کہ یوسف گوٹھ کے گھروں میں بارش کا پانی علاقہ مکین کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے، کراچی میں ہر گلی ہر سڑک تالاب بن چکی ہے۔ سندھ حکومت نے عوام کو بے یارومددگار چھوڑا ہوا ہے۔

رابستان خان کا کہنا تھا کہ یوسف گوٹھ میں انتظامیہ کا ایک نمائندہ بھی دور دور تک نظر نہیں آرہا ہے۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی رابستان خان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کیلئے شہریوں پر عزاب بن چکی ہے۔

The post ایک غریب کی بیٹی کا جہیز پانی میں ڈوب گیا، انتظامیہ کہاں ہے؟، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی رابستان خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email