وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی باؤلر بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 350 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی  باؤلر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کرکٹ کے اس مختصر دورانیے کے فارمیٹ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بولر ہیں۔

وہاب ریاض سے قبل  قومی کرکٹ ٹیم کےنامور آل راؤنڈر سہیل تنویر بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 350 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں وہاب ریاض سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

The post وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی باؤلر بن گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email