اعظم سواتی اور فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی اور وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی اور وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے نوٹس کے معاملے پر وفاقی وزراء نے تاحال نوٹس کا جواب جمع نہیں کرایا۔

ذرائع کے مطابق اعظم سواتی اور فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی، دونوں وفاقی وزراء نے وکیل آفتاب مقبول کے ذریعے  الیکشن کمیشن سے جواب کے لئے 6 ہفتے کا باضانطہ وقت مانگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف متنازعہ پریس کانفرنس کرنے پر دونوں وزراء کو نوٹس جاری کئے گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں وزراء معاملے کے قانونی نکات کا جائزہ لے کر جواب جمع کرائیں گے، الیکشن کمیشن آف پاکستان معاملے کا کل جائزہ لے گا۔

The post اعظم سواتی اور فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email