معروف اداکارہ کو سالگرہ کا جشن منانا مہنگا پڑگیا؛ چہرہ آگ سے جھلس گیا

معروف امریکی فیشن ڈیزائنر اور اداکارہ نیکول رچی کو اپنی 40 ویں سالگرہ کا جشن منانا مہنگا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نیکول رچی اپنی سہیلیوں اور دوستوں کے ہمراہ آؤٹ ڈور پارٹی میں اپنی 40 ویں سالگرہ کا جشن منا رہی ہیں۔

کیک پر لگی موم بتیاں بجھانے کے لیے جھکنے پر نیکول رچی کے گولڈن کرلی بالوں نے اچانک آگ پکڑلی - فوٹو:سوشل میڈیا

نیکول رچی کے سامنے برتھ ڈے کیک رکھا ہے جس پر اداکارہ کی بچپن کی تصور موجود ہے۔

امریکی اداکارہ کیک پر لگی موم بتیوں کو بجھانے کے لیے جھکیں اور ان کے گولڈن کرلی بالوں نے اچانک آگ پکڑلی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NICOLE RICHIE (@nicolerichie)

تاہم آگ لگنے پر اداکارہ ایک دم چونک اٹھیں اور آگ بجھانے کے لیے بالوں کو تھپتھپانے لگیں۔

نیکول رچی نے بالوں میں آگ لگنے کی ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جہاں لاکھوں مداحوں نے اس دیکھا اور اس پر تبصرے لکھے۔

The post معروف اداکارہ کو سالگرہ کا جشن منانا مہنگا پڑگیا؛ چہرہ آگ سے جھلس گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email