بھارتی فوج کی درندگی ، مزید 3کشمیری شہید

قابض بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کا ظلم جاری ہے، قابض فوج نے ضلع بارہ مولا میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل  ضلع شوپیاں میں  بھی کشمیری نوجوان   کو شہید کیا گیا تھا جبکہ بارہ مولا میں  بھی  کشمیری نوجوانوں  کوجعلی مقابلوں کے دوران شہید کیا گیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے 18 ستمبر سے بارہ مولا کے علاقے  اڑی کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

The post بھارتی فوج کی درندگی ، مزید 3کشمیری شہید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email