3 گھنٹوں سےمسلسل بارش؛ کون کون سا علاقہ ڈوب گیا، سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ جانیے

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ 3 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کا ریکارڈ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 70 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم بارش گلشن معمار میں 4 اور کیماڑی میں 3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پی اے ایف فیصل بیس پر 36، گلشنِ معمار میں 3 اعشاریہ 6 ملی میٹر بارش

ریکارڈ کی گئی جبکہ قائد آباد میں 5 اعشاریہ 5، یونیورسٹی روڈ پر 5 اعشاریہ 2، ناظم آباد میں 18ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات  کا مزید کہنا ہے کہ  جناح ٹرمینل پر 10 اور ایئر پورٹ اولڈ ایریا میں 14 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بارش کی پہلی بوند پڑھتے ہیں بجلی غائب ہوگئی، کے الیکٹرک کے 200 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ سرجانی، ناظم آباد، شاہ فیصل، لیاری سمیت دیگر علاقوں میں بجلی معطل ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان نے کہا کہ مقامی فالٹ کی درستگی کے لیے عملہ متحرک ہے، بارش کے دوران بجلی تنصیبات سے دور رہیں اور برقی آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں۔

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ رہنمائی کے لیے صارفین 118 کال سینٹر، 8119 ایس ایم ایس اور کے الیکٹرک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور لائیو ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

The post 3 گھنٹوں سےمسلسل بارش؛ کون کون سا علاقہ ڈوب گیا، سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ جانیے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email