مایا علی تصاویر دیکھ کر مداح ہوئے تشویش کا شکار

پاکستانی اداکارہ مایا علی کی چند تصاویر سامنے آئی ہیں جس کو دیکھ کر مداحوں نے بے حد تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مایا علی کی ان تصاویر میں اداکارہ کے گلے میں درد کا پٹہ بندھا ہوا ہے جبکہ وہ ایک شوٹ کے سیٹ پر موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Khan (@theshoaibkhan.official)

یہ تصاویر اداکارہ مایا علی کے میک اپ آرٹسٹ  نے شیئر کرائی ہیں اور لکھا ہے کہ لوگوں کو تصویر کا دوسرا رخ بھی معلوم ہونا چاہیئے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کراتے ہوئے لکھا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ اداکارہ مایا علی کتنی بیمار ہیں یہاں تک کہ میں انہیں خود اسپتال بھی لے کر گیا تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال سے واپس آنے کے بعد جب وہ سیٹ پر آئی تو  اداکارہ نے کسی کو اپنی طبیعت کے حوالے سے معلوم نہیں ہونے دیا اور بالکل  پہلے کی طرح جذبے کے ساتھ کام کیا ۔

میک اپ آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ اداکارہ کو دیکھ کر کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ وہ بیمار ہیں۔

میک اپ آرٹسٹ نے اپنے پوسٹ کے لئے اداکارہ مایا علی سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ یہ پوسٹ کرنا انتہائی ضروری تھا ۔

The post مایا علی تصاویر دیکھ کر مداح ہوئے تشویش کا شکار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email