گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان پر بڑی پابندی عائد، حکومت نے سخت حکم جاری کردیا

سی ٹی او لاہور نے کورونا ایس او پیز پر عمل دارآمد کرانے کیلئے ڈرائیونگ کرتے وقت ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

سی ٹی او لاہور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کا چالان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے بغیر ماسک ڈرائیونگ پر چالان ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ڈی ایس پیز اپنی نگرانی میں کام کراوئیں۔

 سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے بغیر ماسک لائسنس دفاتر اور کاغذات واپسی مراکز نہ آنے دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی میں بغیر ماسک ایک شخص کا چالان نہیں کیا جائے گا ،2 یا زائد افراد کے لیے ماسک ضروری ہے۔

سی ٹی او سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ ایک موٹرسائیکل سوار ہونے پر چالان نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 65 ہزار گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان کئے جاچکے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 مقدمات درج کئے گئے ۔

اسی طرح 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 1171گاڑیاں بند کیں جبکہ ایک لاکھ 16 ہزار موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 22 ہزار 260 رکشوں اور 10 ہزار سے زائد کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کیا گیا۔

The post گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان پر بڑی پابندی عائد، حکومت نے سخت حکم جاری کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email