ناخن چبانے کی عادت کا شخصیت پر کیا اثر پڑتا ہے؟

اکثر ایسے افراد سے ملاقات ہوتی ہوگی جن کو بات بات پر یا بے وجہ ہی ناخن چبانے کی عادت ہوتی ہے۔

کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو ہر وقت ناخن چباتے رہتے ہیں  جس سے انکی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں ناخن چبانے کی عادت آپ کی شخصیت پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے؟

جی ہاں! اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ناخن چبانے کے عادی لوگوں کی شخصیت بے صبری ہوتی ہے اور اکثر اپنے آپ سے ناخوش ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ  اگر آپ ناخن چبانے والے شخص کو زیازہ ٹوکیں گے کہ بار بار ناخن چبا رہے ہو تو وہ یہ عمل اور زیادہ دہرائے گا۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ ناخن چبانا ایک آٹو میٹک رسپانس ہے جیسے کسی نے آپ کو ڈانٹا تو آپ نے گھبراہٹ میں ناخن چبانا شروع کردیں گے جبکہ  آپ کسی گہری سوچ میں گم ہو تو ناخن چبا رہے ہوتے ہیں یا پھر پین چبا رہے ہوتے ہیں اور کچھ بالوں کو گھما رہے ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ کسی بھی شخص میں یہ عادت کسی پریشانی، کشمکش کا شکار ہونے اور اپنی بات کہنے کا حوصلہ نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔

The post ناخن چبانے کی عادت کا شخصیت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email