آئندہ بھی جب ووٹ دینا پڑا تو پوری ن لیگ لائن میں لگ کر دے گی، شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ آئندہ بھی جب ووٹ دینا پڑا تو پوری ن لیگ لائن میں لگ کر دے گی پھر بھی آپ ہوں گی سائلنٹ موڈ پر۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جی اس وقت آپ مسلم لیگ قطر میں تھیں؟

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ نئی بات نہیں میاں صاحب سپریم کورٹ میں اپنے بچوں سے لاتعلق ، بیٹے باپ سے لاتعلق، لیکن دادا کی جائیداد سے تعلق ، شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں بیوی بچوں سے لاتعلق ہیں۔

واضح رہے کہ  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتنی ذلت اوررسوائی کسی کی قسمت میں نہیں آئی،غیرملکی میڈیا پرکہا گیا ان کی حیثیت میئراسلام آباد سےزیادہ نہیں، پی ٹی آئی کوآئندہ الیکشن میں امیدوارنہیں ملیں گے۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ اداروں کےاحترام کا درس دینے والے ای سی پی پرحملہ آورہیں، الیکشن کمیشن ارکان کوچیف الیکشن کمشنرکےخلاف کھڑا ہونے کا کہا گیا،چوری سامنے آنے کےڈرسے الیکشن کمیشن پرحملے ہو رہے ہیں، دھاندلی کی پیدائش کوبند کیے بغیرانتخابی اصلاحات کا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اختیارات سےتجاوزکرنے والوں کے آگے کھڑا ہونا ہوگا،عوام کےفیصلوں کوروند نے والوں کو روکنا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہاکہ جاوید لطیف نوازشریف کےجانثارسپاہی، نظریات کے پیروکارہیں، جاوید لطیف نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی توجواب جمع کرادینگے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے کہاکہ عمران خان نےکہا تھا کہ مہنگائی ہوتوسمجھ جاؤ وزیراعظم چورہوتا ہے،عمران خان پاکستان کے پہلےسرٹیفائیڈ چورہیں، حکومت کی بہت سی چیزیں سامنےآئیں گی، 5 سال سے کنٹینرپربھاشن سن کرقوم کے کان پک گئے،عمران خان کی چوری کی بات آئی توکہا گیا حساب نہیں دوں گا، دوسروں کوچورکہہ کراپنی چوری نہیں چھپائی جاسکتی۔

The post آئندہ بھی جب ووٹ دینا پڑا تو پوری ن لیگ لائن میں لگ کر دے گی، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email