منشا پاشا نے مداحوں سے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کردی

پاکستانی خوبرو اداکارہ منشا پاشا نے اپنے مداحوں سے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کردی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی اسٹوری کے ذریعے بتایا ہے کہ وہ بہت بیمار ہیں اور ساتھ ہی دعاؤں کے لئے اپیل بھی کی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

اداکارہ منشا پاشا نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وہ گزشتہ 10 دن سے بہت علیل ہیں لیکن اب ان کی طبیعت میں خاطر خواہ بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے بیماری میں خیال رکھنے پر اہل خانہ اور طبی عملے سمیت ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے علالت میں ان کی تیمارداری کی۔

اداکارہ کی جانب سے علالت کی خبر دیے جانے پر ان کے مداح پریشان دکھائی دیے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں ہیں۔

خیال رہے کہ منشا پاشا سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی مصروفیات کے حوالے سے وقتا بوقتا مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

The post منشا پاشا نے مداحوں سے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email