پاکستان میں کورونا سے آج مزید 103 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 103 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27410 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 70685 ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے 15 ، پنجاب میں کورونا وائرس سے 63 ، اسلام آباد میں کورونا وائرس سے 3، آزاد کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 1،1 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 19 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 27410 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ 7310، بلوچستان میں 345، خیبرپختونخوا میں 5463 ، آزاد کشمیر میں 734 ،اسلام آباد میں 905 ، گلگت بلتستان میں 183 ، پنجاب میں 12470 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 63 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 12470 ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں کورونا سے آج مزید 103 افراد جان کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email