حکومت سندھ کی کورونا ویکسین کے متعلق ہدایات پر پولیس کی کارروائی

سکھر میں حکومت سندھ کی کورونا ویکسین کے متعلق ہدایات پر پولیس نے کارروائی کے دوران کورونا کی ویکسینیشن نہ کرانے  والے 91 افراد حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس 91 افراد میں سے 16 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ ہوٹلز، ریسٹورنٹ، گیسٹ ہاؤسز، مارکیٹس اور اسٹیشنز سمیت مختلف چوراہوں پر دوران چیکنگ ویکسین نہ لگوانے، حکومتی ہدایات پر عملدرامد نہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات زیر دفعہ 4 سندھ اپیڈمک ڈیسیز ایکٹ 2014 کے تحت درج کیے گئے۔

The post حکومت سندھ کی کورونا ویکسین کے متعلق ہدایات پر پولیس کی کارروائی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email