نور مقدم قتل کیس: مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت

نور مقدم قتل کیس میں ایک اور پیشرفت ہوئی ہے، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت  پر سماعت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ دلائل دیں گے۔

ذرائع نے کہا کہ ذاکر جعفر اور عصمت آدم کے وکیل خواجہ حارث دلائل مکمل کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ذاکر جعفر اور عصمت آدم نے ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذاکر جعفر اور عصمت آدم بطور شریک ملزم جیل میں قید ہیں۔

واضح رہے کہ مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر 17 ستمبر کو اسلام  آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی تھی جس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے اعتراف کیا کہ نور مقدم نے شادی سے انکار کیا تو تلخی اور لڑائی ہو گئی تھی، نور مقدم نے دھمکی دی تھی  کہ پولیس کیس کر کے ذلیل کراؤں گی، میں نے اپنے والد کو فون کر کے کہا نور مقدم کو ختم کر کے اس سے جان چھڑا رہا ہوں۔

The post نور مقدم قتل کیس: مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email