گلشن معمار میں بیٹے نے سگی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

کراچی کے علاقے گلشن معمار خادم گوٹھ میں گھریلو جھگڑے کے دوران زہنی مرض میں مبتلا بیٹے نے سگی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن معمار خادم گوٹھ میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں گھریلو جھگڑے کے دوران جوان بیٹے نے 60 سالہ سگی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعے کے وقت گھر میں صرف مقتولہ لال بی بی اور قاتل بیٹا شکیل ہی موجود تھا، جبکہ مقتولہ کا دوسرا بیٹا وزیر باہر دوا لینے گیا ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد قاتل بیٹا موقع سے فرار ہوگیا، فرار ہونے والا شکیل زہنی مرض میں مبتلا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ لال بی بی کے دیگر تین بیٹے اور شوہر الگ رہتے تھے، مقتولہ لال بی بی کا آبائی تعلق رحیم یار خان تحصیل خان پور کٹورہ سے تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے سر پر وزنی چیز سے حملہ کر کے قتل کیا گیا، قاتل ماں کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر کے قاتل بیٹے کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

The post گلشن معمار میں بیٹے نے سگی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email