ہندوستانی وزیراعظم کے دورہ امریکہ پر احتجاج کی کال

سکھوں کی تنظیم  سکھ فار جسٹس نے ہندوستانی وزیراعظم کے دورہ امریکہ پہ بڑے احتجاج کی کال دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم کے خلاف ایک بار پھر امریکہ اور دیگر ممالک میں قتل اور پر تشدد کارروائیوں کے خلاف مقدمے درج کروانے کا اعلان کردیا گیا جبکہ سکھوں کی تنظیم  سکھ فار جسٹس کی جانب سے وائٹ ہاؤس سے لے کر اقوام متحدہ تک ہندوستانی وزیراعظم  کا پیچھا کرنے کا اعلان بھی کیا گیاہے۔

سکھوں کی تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  کسانوں کے پر امن مظاہروں کے دوران 600 سے  زائد افراد کو ریاست نے قتل کیا، مودی کے مظالم کے خلاف وائٹ ہاؤس سے رابطے میں ہیں۔

تنظیم کے مطابق صدر جو بائڈن اور نائب صدر کمالہ ہیریس کو اس حوالے سے خط لکھ دئے گئے  جبکہ سینیٹرز اور کانگریس کو  بھی اس حوالے سے اعتماد میں لے رہے ہیں۔

سکھوں کی تنظیم  سکھ فار جسٹس   کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیو یارک کی فیڈرل کورٹ میں اس حوالے سے پہلے ہی مودی کے خلاف کیس دائر کر رکھا ہے ، ہم سکھوں اور کشمیریوں کے قاتل مودی کو امریکہ میں چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

دوسری جانب امریکہ کی ریاست نیویارک کے سدرن ڈسٹرک کورٹ کے جج جان کرونن نے مودی کو سمن جاری کر دیا۔

سکھوں کی تنظیم نے 17 ستمبر 2021 کو نیو یارک کی عدالت میں کیس فائل کیا تھا، عدالت نے مجسٹریٹ جج کیتھرین پارکر کو کیس کا انچارج جج اپائنٹ کر دیا۔

The post ہندوستانی وزیراعظم کے دورہ امریکہ پر احتجاج کی کال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email