ویسٹ انڈیز دورہ پاکستان کے لیے پُرعزم ہے، چیف ایگزیکٹو ویسٹ انڈیز کرکٹ

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو جونی گریو نے کہاہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو جونی گریو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس سال دسمبر میں طے دورہ پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ رابطے میں ہے۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ پاکستان کی صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد دیگر ٹیموں کے طے شدہ دوروں پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے،تاہم کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک مثبت پیغام دیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ  ٹیم دورے کے لیے پُرعزم ہے۔

سی ڈبلیو آئی کے چیف ایگزیکٹو جونی گریو کا کہنا ہے کہ ان کی پاکستانی ہم منصب وسیم خان سے بات ہوئی ہے اور ان سے تمام معاملات پر اپ ڈیٹ لی ہے۔

جون گریو کا کہنا تھا کہ  ایک اور میٹنگ اس ہفتے کے آخر میں ہوگی جس میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے دورے کے آپریشنل امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے، آزاد سیکیورٹی ماہرین سے بھی رائے لیں گے، پلیئرز کی بھی سنیں گے۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ دورہ پاکستان پر معاملات کو مانیٹر کر رہےہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو دسمبر اور آسٹریلیا کو اگلے سال فروری میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

The post ویسٹ انڈیز دورہ پاکستان کے لیے پُرعزم ہے، چیف ایگزیکٹو ویسٹ انڈیز کرکٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email