ماہرہ اور عاطف اسلم کا نیا گانا کب ریلیز ہوگا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی گلوکار عاطف اسلم اور ہردلعزیز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان 10 سال بعد نئی میوزک ویڈیو ’اجنبی‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

گلوکار عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی میوزک ویڈیو ’ اجنبی‘ کا پوسٹر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

انسٹاگرام پر گلوکار عاطف اسلم نے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ وہ 10 سال بعد ایک بار پھر اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔

گلوکار کی جانب سے شیئر کیے گئے میوزک ویڈیو کے پوسٹر پر بھی عاطف اسلم کے ساتھ ماہرہ خان کی تصویر آویزاں ہے۔

گزشتہ روز عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر میوزک ویڈیو کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اسے 25 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گلوکارعاطف اسلم نے میوزک ویڈیو کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کی آنکھیں بند ہیں لیکن وہ دیکھ سکتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ 10سال قبل  2011 میں گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان نے معروف پاکستانی ہدایتکار اور فلم ساز شعیب منصور کی فلم ’بول‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

The post ماہرہ اور عاطف اسلم کا نیا گانا کب ریلیز ہوگا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email