ایف بی آر کے سیکورٹی اہلکاروں کو دھمکیاں دینا نامعلوم شخص کو مہنگا پڑ گیا

نا معلوم شخص کا ایف بی آر کراچی کے دفتر میں ہتھیار لیکر داخل ہونا مہنگا پڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے سیکورٹی اہلکاروں ہتھیار لیکر دھمکیاں دینے والا شخص ایڈیشنل کمشنر سعدیہ اکرام کا شوہر ہے، چیف کمشنر ایف بی آر آفتاب امام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق چیف کمشنر نے خاتون ایڈشنل کمشنر سعدیہ اکرام اور شوہر کو تحقیقات میں شامل کرنے کا حکم دے دیا، نامعلوم شخص کا ایف بی آر دفتر میں داخلے اور سیکورٹی اہلکاروں کو ہتھیار دکھا کر دھمکیاں دینے کے خلاف مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سعدیہ اکرام کے شوہر نے ایف بی آر سیکورٹی اہلکاروں کو اسلحہ تان کر دھمکیاں دیں تھیں، چیف کمشنر ایف بی آر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

 واضح رہے کہ آج کراچی کے ایف بی آر دفتر میں نامعلوم شخص ہتھیار لیکر داخل ہوا تھا، نامعلوم شخص کو ایف بی آر سیکورٹی اہلکاروں نے روکا، نامعلوم شخص نے پستول نکال کر سیکورٹی عملے کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ میں ایس پی ہوں، نہیں چھوڑوں گا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص کو ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس میں لینڈ کروزر پارک کرتے روکا تو آپے سے باہر آگیا اور ایف بی آر کے سیکورٹی اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

The post ایف بی آر کے سیکورٹی اہلکاروں کو دھمکیاں دینا نامعلوم شخص کو مہنگا پڑ گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email