مسافروں کو بغیر ویکسین کارڈ کے سفر نہ کرنے کے احکامات جاری

مسافروں کو بغیر ویکسین کارڈ کے سفر نہ کرنے کے احکامات جاری ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ویکسین سے متعلق اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ مسافر ٹرانسپورٹ کے عملے کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ لوکل بس ٹوڈی کار اور مسافر کوچز کے ڈرائیورز اور اسٹاف ویکسین لگوائیں۔

اعلامیے میں مسافروں کو بغیر ویکسین کارڈ کے سفر نہ کرنے پر احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق چیکنگ کے دوران ڈرائیور اور اسٹاف کے پاس ویکسین کارڈ نہ ہونے کی صورت میں ذرائیور یا مسافر پر کارروائی کی جائے گی۔

The post مسافروں کو بغیر ویکسین کارڈ کے سفر نہ کرنے کے احکامات جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email